Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / یکساں سیول کوڈ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں : اسد اویسی

یکساں سیول کوڈ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں : اسد اویسی

حیدرآباد۔ 27 اکتوبر (پی ٹی آئی) صدر مجلس اسدالدین اویسی نے کہا کہ یکساں سیول کوڈ صرف مسلمانوں کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ شمال مشرقی علاقوں کے عوام بھی اس کی سخت مخالفت کریں گے۔ انہوں نے بی جے پی پر ملک کی ’’کثرت میں وحدت‘‘ شناخت کو ختم کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یکساں سیول کوڈ کا مسئلہ صرف مسلمانوں تک محدود نہیں یہ ایک ایسا مسئلہ جس کی شمال مشرقی علاقوں بالخصوص ناگالینڈ اور میزورم میں مخالفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کیلئے ضروری ہے کہ مسلمانوں کو دشمن کے طور پر پیش کیا جائے تاکہ سماج کو تقسیم کرنے کا موقع مل سکے لیکن عوام یکساں سیول کوڈ کے متعلق ان عزائم کو جان چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT