Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / یکساں سیول کوڈ پر عوامی سماعت کی تائید : کانگریس

یکساں سیول کوڈ پر عوامی سماعت کی تائید : کانگریس

حیدرآباد۔ 14 جولائی (پی ٹی آئی) کانگریس نے یکساں سیول کوڈ پر عوامی سماعت کی حمایت کی جس کے بعد کُل جماعتی اجلاس منعقد کرتے ہوئے اس کے مسودہ پر غور کیا جانا چاہئے۔ پارٹی کا یہ موقف ہے کہ اتفاق رائے سے ہی اس مسئلہ پر پیشرفت کی جاسکتی ہے۔ سینئر کانگریس لیڈر اور سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ ہندوستان جیسے ہمہ نسلی اور ہمہ مذہبی ملک میں یکساں سیول کوڈ پر عمل کرنا آسان نہیں ۔ یہاں کئی نسلی قبائل ، مختلف مذاہب ، مختلف ذاتیں اور فرقے پائے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ ہندوؤں میں شادی اور آخری رسومات کے مختلف طریقے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT