Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / یکساں سیول کوڈ پر ہفتہ کو سیاسی قائدین کا اجلاس

یکساں سیول کوڈ پر ہفتہ کو سیاسی قائدین کا اجلاس

جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست صدارت کرینگے، مشتاق ملک کا بیان
حیدرآباد ۔ 20 اکٹوبر (پریس نوٹ) دستور کی دفعہ 44 اور یکساں سیول کوڈ کے مسئلہ پر 22 اکٹوبر بروز ہفتہ کو ایم ایل ایز، کونسلرس، ایم پی ٹی، زیڈ پی ٹی مسلم اراکین کا اجلاس خواجہ منشن مانصاحب ٹینک میں صبح 10:30 بجے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔ جناب سید وقارالدین ایڈیٹر رہنمائے دکن، جناب ڈاکٹر حیدر عادل منصف ٹی وی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ 13 نومبر اتوار کو بعد نماز مغرب  منعقد ہونے والی آل انڈیا تحفظ شریعت کانفرنس کے ضمن میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں جناب محمود علی نائب وزیراعلیٰ تلنگانہ، جناب محمد علی شبیر اپوزیشن قائد تلنگانہ کونسل مدعو خصوصی ہیں جبکہ دیگر مہمانان میں جناب محمد سلیم ایم ایل سی، جناب محمد فریدالدین ایم ایل سی، جناب فاروق حسین ایم ایل سی، جناب منان ملک ایم ایل اے دھنباد بہار، جناب جلیل خاں ایم ایل اے، جناب چاند پاشاہ ایم ایل اے، جناب امجد پاشاہ ایم ایل اے آندھراپردیش کے علاوہ جناب احمد شریف ایم ایل سی آندھراپردیش، جناب محمد جانی، جناب محمد احمداللہ سابق منسٹرس کے علاوہ اضلاع تلنگانہ کے کونسلرس مختلف اضلاع سے شرکت کریں گے۔ دہلی سے مولانا اطہر حسین دہلوی کے علاوہ مولانا حامد محمد خاں امیر جماعت اسلامی، مولانا حافظ پیر شبیر صدر جمعیتہ العلماء، مولانا مفتی صادق محی الدین، مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی اور دیگر علمائے کرام بھی اس اجلاس میں حصہ لیں گے۔ جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان اجلاس کی نگرانی کریں گے اور افتتاحی کلیدی تقریر آرٹیکل 44 اور یکساں سیول کوڈ پر مخاطب کریں گے۔ اس اجلاس میں عیسائی مذہب کے مبلغ بنی بھاسکر، ڈاکٹر چرنجیوی، کیئن پانڈو رنگاراؤ، سردار نانک سنگھ نشتر بھی اپنے مذاہب کے پرسنل لا پر پڑنے والے اثرات بتلائیں گے۔ جناب محمد مشتاق ملک مسلم نے بتایا کہ 22 اکٹوبر کو منعقد ونے والے اجلاس کی تیاریاں آخری مرحلہ میں ہے۔ شہر حیدرآباد کے نمائندہ علماء و قائدین اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ دستور کی دفعہ 44 اور یکساں سیول کوڈ کے تعلق سے مباحث کے بعد ایک جامع ڈرافٹ تیار کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT