Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / یکساں سیول کوڈ کی آخر کیا ضرورت : کانگریس

یکساں سیول کوڈ کی آخر کیا ضرورت : کانگریس

نئی دہلی 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں کانگریس رکن نے یکساں سیول کوڈ کا معاملہ لاء کمیشن سے رجوع کرنے حکومت کے اقدام کی مخالفت کی۔ اُنھوں نے حکومت سے کہاکہ مسلمانوں کو کانٹے چبھونے اور نشانہ بنانے کی حکمت عملی ترک کرے۔ وقفہ صفر کے دوران ایم آئی شاہنواز (کانگریس) نے یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں نے تمام معاملات میں فوجداری قوانین کو تسلیم کیا ہے۔ اُنھوں نے جاننا چاہا کہ آخر حکومت اُن پر شہری قوانین کیوں مسلط کرنا چاہتی ہے جبکہ ملک کو اِس وقت دیگر کئی اہم مسائل درپیش ہیں۔ آخر مسلمانوں کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے؟

TOPPOPULARRECENT