Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / یکساں سیول کوڈ کے اطلاق پر مفاد عامہ کی درخواست خارج

یکساں سیول کوڈ کے اطلاق پر مفاد عامہ کی درخواست خارج

نئی دہلی ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے مفاد عامہ کی ایک درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کردیا جہاں سپریم کورٹ کی ایک ورلنگ کو یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کے تعلق سے ملک گیر پیمانے پر اطلاق کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس آر ایس اینڈ لا نے مختلف اپیکس عدالتوں کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کہا کہ عدلیہ کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ عاملہ کو کسی نئے قانون کو متعارف کرنے کی ہدایت دے۔ درخواست گذار مولچند کچھیریا نے اپنی مفاد عامہ کی درخواست میں عدالت کے 1995ء کے سرلا مڈگل بمقابلہ یونین بینک آف انڈیا کا حوالہ دیا جس میں عدالت نے حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ ملک گیر پیمانے پر شہریوں کیلئے یکساں سیول کوڈ کا نفاذ کیا جائے اور یہ بھی ہدایت کی تھی کہ اس کا اطلاق مرحلہ وار طور پر کیا جائے۔ اپنی درخواست میں مولچند نے عدالت سے یہ خواہش بھی کی تھی کہ وہ مختلف مذاہب کے اعلیٰ عہدیداروں اور ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کرے تاکہ یکساں سیول کوڈ سے متعلق رہنمایانہ خطوط کا مناسب طور پر اطلاق کیا جاسکے۔

بہار میں جنتادل یو کی ریاستی عاملہ کمیٹی تحلیل
پٹنہ5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں جیتن رام مانچھی حکومت میں توسیع کے بعد پارٹی کی صفوں میں پیدا ہوئی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے جنتادل یو نے آج اپنی بہار ریاستی کمیٹی کو تحلیل کردیا ہے ۔ تمام قائدین کو ان کی ذمہ داریوں سے بری کردیا گیا ہے ۔ بہار جنتادل یو کے صدر بششٹا نارائن سنگھ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ موجودہ کمیٹی تحلیل کردی گئی ہے اور نئی کمیٹی آئندہ 10 دن میں تشکیل دی جائے گی ۔ یہاں کابینہ میں توسیع کے بعد پارٹی میں ناراضگی پیدا ہوگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT