Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / یکساں سیول کوڈ کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم کا پروگرام

یکساں سیول کوڈ کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم کا پروگرام

مختلف اضلاع اور ریاستوں کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل، ورکنگ کمیٹی اجلاس میں فیصلے
حیدرآباد ۔ 18 اگست (پریس نوٹ) یکساں سیول کوڈ کے خلاف آل انڈیا تحفظ شریعت کانفرنس کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس کل صداقت ہاؤس ملک پیٹ میں جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی زیرنگرانی منعقد ہوا، جس میں تلنگانہ، کرناٹک، آندھراپردیش، مہاراشٹرا میں علماء کرام، مشائخین عظام جو مجلس استقبالیہ تحفظ شریعت کانفرنس میں شامل ہیں۔ تحفظ شریعت اور ملک میں یکساں سیول کوڈ کے نفاظ کیلئے بڑے پیمانے پر مہم کا پروگرام طئے کیا ہے۔ صدر تحریک مسلم شبان نے 25 رکنی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کو واقف کروایا کہ اضلاع سے رابطہ کا کام جاری ہے۔ اضلاع میں بھی تمام مسالک و عقائد کے علماء اور دینی، ملی جماعتوں و تحریکات سے رابطہ ذمہ دار شریعت محمدی ؐ کی حفاظت اور یکساں سیول کوڈ کے خلاف بیداری کی اس مہم کی بھرپور تائید کررہے ہیں۔ کرناٹک کے اضلاع بیدر، رائچور، گلبرگہ کیلئے جناب سید ذوالفقار ہاشمی سابق ایم ایل اے کو انچارج حافظ شیخ حسین، مہاراشٹرا، ناندیڑ، بھالکی، اورنگ آباد، عثمان آباد، لاتور کے انچارج۔ ضلع کریم نگر جناب عبدالصمد نواب، جناب ظہور خالد انچارج رہیں گے۔ دیگر اضلاع کے انچارجس کے ناموں پر غور کیا گیا۔ جلد از جلد دیگر اضلاع کے انچارج بھی بنادیئے جائیں گے۔ ورکنگ کمیٹی نے طئے کیا کہ شہر اور اضلاع میں یکساں سیول کوڈ کے خلاف تحفظ شریعت کی مہم میں باضابطگی، نظم و ضبط کیلئے ذیلی کمیٹیوں کو بنانے پر زور دیا۔ تشہیری کمیٹی، حالیہ کمیٹی، رابطہ کمیٹی کی تشکیل کی ذمہ داری صدر اجلاس جناب محمد مشتاق ملک کے تفویض کی گئی۔ جناب محمد مشتاق ملک نے کہا کہ ہر کمیٹی 5 تا 7 اراکین پر مشتمل رہے گی۔ رابطہ کمیٹی جلد اضلاع کے دورہ کرے گی اور تعلقہ جات میں بھی آل انڈیا شریعت کانفرنس کے انعقاد مقاصد کے ساتھ اور شریعت مہم کو چلایا جائے گا۔ آل انڈیا شریعت کانفرنس دو روزہ ہوگی جس میں عیسائی، دلت، سکھ، آدی واسی قوموں کے ذمہ داروں سے بھی ربط پیدا کیا جائے اور مشترکہ اجلاس میں یکساں سیول کوڈ کے اثرات پر گفتگو کی جائے گی۔ ورکنگ کمیٹی کے اس اجلاس میں مباحث میں حصہ لینے اور شرکت کرنے والوں میں جناب سید طارق پاشاہ قادری ایڈوکیٹ صوفی اکیڈیمی، جناب مولانا مفتی منظور عثمانی، جناب یوسف بیگ، عثمان الہاجری، مولانا حسین نظامی، رحیم اللہ خان نیازی، علاؤ الدین انصاری ایڈوکیٹ، حافظ محمد عبداللہ، محمد مشتاق قادری ملتانی، فاتح عالم خاں، ظہیرالدین ثمر، ایم اے غفار، حافظ محمد علی قادری، سید علی مکی، محمد مشتاق، محمد رفیق الرحمن، قاضی عظمت اللہ جعفری، نظیراحمد انصاری، برکت علی خاں ساجد، محمد بن عبداللہ، محمد محبوب، پرویز حیدر، محمد رحیم غوری و دیگر شامل تھے۔ حافظ شیخ حسین کی قرأت اور شہباز علی خاں کی نعت سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ جناب محمد مشتاق ملک کی دعا پر اجلاس اختتام کو پہنچا۔

TOPPOPULARRECENT