Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / یکساں سیول کوڈ کے خلاف مسلم تنظیم کا احتجاج

یکساں سیول کوڈ کے خلاف مسلم تنظیم کا احتجاج

نئی دہلی ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام نے یکساں سیول کوڈ کی مخالفت اور جی این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب احمد کی تلاش کے علاوہ دیگر کئی اہم مسائل اٹھاتے ہوئے جنترمنتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کی سمت پیشقدمی کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔ بعدازاں صدر پرنب مکرجی، وزیراعظم نریند مودی اور دیگر حکام کے نام ایک یادداشت کو تنظیم کے صدر مفتی اشفاق حسین قادری نے ایک پولیس آفیسر کے حوالہ کیا۔ ایک یادداشت میں کہا گیا ہیکہ تین طلاق پر عوامی رائے سے متعلق لاکمیشن کا سوالنامہ اور بعض مذاہب نے مخالف خواتین رسوم کے بارے میں کئے جانے والے سوالات محض ایک دھوکہ ہیں اور اسلامی معاشرہ اس کا بائیکاٹ کرتا ہے۔ یادداشت میں وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے مطالبہ کیا کہ وہ جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی گمشدگی کے کیس کی راست نگرانی کرے اور اس طالب علم کا جلد پتہ چلاتے ہوئے اس کو بچایا جائے۔ یادداشت میں نجیب احمد کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے حکومت سے مطالبہ بھی کیا۔ احتجاجیوں نے اسرائیلی صدر ریوون ریولن کے دورہ ہند کی مخالفت کی۔

TOPPOPULARRECENT