Tuesday , August 21 2018
Home / شہر کی خبریں / یکم جنوری سے برقی شعبہ کو بلا وقفہ برقی سربراہی

یکم جنوری سے برقی شعبہ کو بلا وقفہ برقی سربراہی

سولار برقی تیاری میں تلنگانہ سر فہرست ۔ چیف منسٹر کے سی آر کا ادعا
حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے یکم جنوری سے زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے برقی عہدیداروں کے خدمات کی ستائش کی ۔ چیف منسٹر نے آج پرگتی بھون میں محکمہ برقی کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ برقی کی سربراہی اور نقصانات پر قابو پانے برقی عہدیداروں کی جانب سے کی گئی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ تشکیل حکومت کے بعد سے تلنگانہ عوام کو سال کے 12 ماہ معیاری اور بلا وقفہ برقی سربراہی کی جارہی ہے ۔ آئندہ سال یکم جنوری 2018 سے کسانوں کو بلاوقفہ 24 گھنٹے برقی سربراہ کی جائے گی ۔ اس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سولار برقی کی پیداوار میں تلنگانہ سارے ملک میں سرفہرست ہے ۔ تلنگانہ میں فی الحال 3 ہزار میگاواٹ سولار برقی پیدا ہورہی ہے ۔ آئندہ دیڑھ ماہ میں مزید 500 میگاواٹ سولار برقی پیداوارکے امکانات ہیں ۔ لفٹ ایریگیشن کو ضرورت کے مطابق برقی کی سربراہی کو یقینی بنانے محکمہ برقی نے جو تیاری کی ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ مقررہ نشانہ سے ایک ماہ قبل برقی عہدیداروں نے کاموں کی تکمیل کی ہے ۔ کے سی آر نے کہا کہ زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے برقی سربراہ کرنے میں جینکو ، ٹرانسکو سی ایم ڈی پربھاکر راؤ کے علاوہ دوسرے عہدیداروں نے محنت سے کام کیا ہے ۔ جس کیلئے انہوں نے محکمہ برقی کے تمام ملازمین سے اظہار تشکر کیا اور محکمہ برقی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ پمپ ہاوز اور دوسرے مقامات پر کئے گئے انتظامات کے تعلق سے سی ایم ڈی پربھاکر راؤ نے تفصیلی روشنی ڈالی ۔

TOPPOPULARRECENT