Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / یکم جون سے مکانات کی تعمیر اور لے آؤٹس کی آن لائن منظوری

یکم جون سے مکانات کی تعمیر اور لے آؤٹس کی آن لائن منظوری

حیدرآباد۔/4مئی، ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ٹاؤن پلاننگ شعبہ میں شفافیت پیدا کرکے کرپشن سے پاک بنانے کے ساتھ ساتھ اس شعبہ کو جوابدہ بنانے کیلئے آئندہ ماہ یکم جون سے مکانات تعمیر کرنے اور لے آؤٹس کی منظوری و اجازت کے حصول کیلئے پیش کی جانے والی درخواستوں کو آن لائن ہی قبول کیا جائے گا۔ ڈاکٹر جناردھن ریڈی کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے یہ بات بتائی اور کہا کہ حکومت کے احکامات کی روشنی میں تعمیری اجازت ناموں اور لے آؤٹس کی منظوریوں کو آسان بنانے کے مقصد سے اس آن لائن کے طریقہ کار کا آغاز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پونے ( مہاراشٹرا ) کی ہاپٹیک سافٹ ویر کمپنی کے تیار کردہ  ’’ آن لائن اپروول سسٹم ‘‘ ( آن لائن منظوریوں کے سسٹم )  کے طریقہ کار کے ذریعہ آن لائن اجازت ناموں کی اجرائی کا آغاز کیا جائے گا۔ ڈاکٹر جناردھن ریڈی نے مکمل دستاویزات پر مشتمل درخواستیں ’ اَپ لوڈ ‘ کرنے کی ضرورت پڑے گی اور اس سلسلہ میں آن لائن منظوریوں کے طریقہ کار کی ٹاؤن پلاننگ شعبہ کے تمام عہدیداروں، جی ایچ ایم سی آرکیٹیکٹس ، انجینئرس کو مکمل معلومات فراہم کرنے کیلئے 6مئی کو ایک خصوصی معلوماتی پروگرام منعقد کرنے کا کمشنر جی ایچ ایم سی نے اعلان کیا اور بتایا کہ اس معلوماتی پروگرام میں جی ایچ ایم سی کے رجسٹرڈ لائسنس یافتہ ٹیکنیکل پرسنس، انجینئرس وغیرہ سے بھی شرکت کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  6مئی کو معلوماتی پروگرام صبح دس بجے تا ایک بجے دوپہر تک ہری ہرا کلا بھون سکندرآباد میں منعقد کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT