Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / یکم نومبر سے آندھرا میں می انٹی کی ۔ می بھومی پروگرام

یکم نومبر سے آندھرا میں می انٹی کی ۔ می بھومی پروگرام

وجئے واڑہ 3 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج اعلان کیا کہ ریاست میں می انٹی کی ۔ می بھومی پروگرام کا یکم نومبر سے آغاز ہوگا ۔ پندرہ روز تک چلنے والے اس پروگرام کی تفصیلات کے تحت جائیدادوں کی تفصیلات سے اراضی مالکین کو محکمہ مال کے عہدیدار ریاست بھر میں واقف کروائیں گے ۔ ان میں جائیداد کے مالک کا نام ‘ سروے نمبر ‘ اراضی ٹیکس اور دیگر اہم اطلاعات محکمہ کے حکام پیش کرینگے ۔ اس عمل کے دوران محکمہ مال کے عہدیدار ناموں اور پتہ میں تبدیلی اور ریکارڈز میں غلطیوں کی شکایات بھی وصول کرینگے ۔ اس پروگرام کا پہلا مرحلہ ماہ اگسٹ میں منعقد ہوا تھا ۔ اب ریاستی حکومت ماہ نومبر میں اس پروگرام کا دوسرا مرحلہ منعقد کرنے جا رہی ہے ۔ چیف منسٹر نے ایک ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ تمام ضلع کلکٹرس و جوائنٹ کلکٹرس کو اس پروگرام کی تفصیل سے واقف کروایا اور ان سے کہا کہ وہ پہلے مرحلہ میں جو شکایات ملی تھیں ان کا 15 اکٹوبر تک ازالہ کرلیں۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ عصری ٹکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تمام جائیدادوں کا نقشہ بھی تیار کریں۔ اس سے سروے کرنے میں آسانی ہوگی ۔ زرعی و غیر زرعی اراضیات کی تفریق میں بھی سہولت ہوسکے گی ۔

TOPPOPULARRECENT