Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / یہودیوں کیخلاف تعصب کا الزام ، امریکہ اور اسرائیل یونیسکو کی رکنیت سے دستبردار

یہودیوں کیخلاف تعصب کا الزام ، امریکہ اور اسرائیل یونیسکو کی رکنیت سے دستبردار

واشنگٹن،13اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) پر یہودیوں کیخلا تعصب برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تنظیم کی رکنیت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یونیسکو اسرائیل کے معاملے پر جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ جلد ایک مبصر مشن تشکیل دیا جائے گا جو یونیسکو میں امریکہ کی نمائندگی کرے گا۔ہیتھر نوریٹ نے کہا کہ امریکہ نے یونیسکو کی سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر جنرل ایرینا بوکووا کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے یہ فیصلہ بہت غور و فکر کے بعد کیا ہے ۔ یونیسکو میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے جب کہ اسرائیل کے خلاف متعصبانہ رویہ بھی ختم کرنا ہوگا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوئٹرس نے کہا امریکہ کیساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے دستبرداری کے امریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT