Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / یہودی بستیوں میں امریکی سفارتکاروں پر حملہ

یہودی بستیوں میں امریکی سفارتکاروں پر حملہ

یروشلم ۔ 3 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی پولیس نے آج بتایاکہ یہودی بستیوں میں آباد افراد نے امریکی قونصل کے عہدیداروں پر اُس وقت حملہ کردیا جب وہ مغربی کنارہ پر فلسطینیوں کی جانب سے اُن کی زرعی املاک تباہ ہوجانے پر طلب کردہ معاوضہ کے معاملہ کی جانچ پڑتال کرنے وہاں پہنچے تھے ۔ دریں اثناء پولیس کی خاتون ترجمان لوبا ثمری نے بتایا کہ

یروشلم ۔ 3 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی پولیس نے آج بتایاکہ یہودی بستیوں میں آباد افراد نے امریکی قونصل کے عہدیداروں پر اُس وقت حملہ کردیا جب وہ مغربی کنارہ پر فلسطینیوں کی جانب سے اُن کی زرعی املاک تباہ ہوجانے پر طلب کردہ معاوضہ کے معاملہ کی جانچ پڑتال کرنے وہاں پہنچے تھے ۔ دریں اثناء پولیس کی خاتون ترجمان لوبا ثمری نے بتایا کہ اسرائیلی بستیوں سے پولیس عہدیداروں پر سنگ باری کی گئی جس کے بعد انھیں کچھ فاصلے پر موجود اپنی گاڑیوں کی جانب واپس جانا پڑا ۔ ثمری نے کہا کہ عہدیداروں کے ہمراہ امریکی سکیورٹی پرسونل نے اس واقعہ پر اُن کے پاس موجود ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا ۔ اس واقعہ میں یروشلم میں موجود امریکی قونصل جنرل نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہودی بستیوں میں آباد لوگوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کا معاملہ اُن کا داخلی معاملہ ہے اس میں خارجی افراد کی دخل اندازی اُن کے لئے ناقابل برداشت ہے لیکن اُس کے باوجود سفارتی عہدیداروں پر حملے کے واقعات شا ذ و نادر ہی پیش آتے ہیں۔ امریکہ اسرائیل کا انتہائی اہم حلیف ہے جو اسرائیل کو سالانہ 3 بلین ڈالرس کی امداد فراہم کرتا ہے اور مختلف بین الاقوامی فورمس میں تنقیدوں کے باوجود اسرائیل کے موقف کی تائید کرتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT