Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / یہ ایک خاص تعاقب رہا : فالکنر

یہ ایک خاص تعاقب رہا : فالکنر

بنگلور ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جیمس فالکنر جنہوں نے اپنے آسٹریلیائی ساتھی کھلاڑی اسٹیون اسمتھ کے ساتھ شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف 190 رنز کے نشانہ کے تعاقب کو یقینی بنایا ہے اور اس شاندار تعاقب کو انہوں نے کسی بھی صورت میں شکست برداشت نہ کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ بنگلور کے خلاف ایک شاندار تعاقب پر اظہارخیال کرتے ہوئے فالکنر نے کہا کہ ہم مقابلہ کے دوران ایسے موقوف میں تھے جہاں سے ہمالیائی اسکور کا تعاقب انتہائی مشکل ترین تھا لیکن کامیابی کے بعد خوشگوار احساس ہوا ہے۔ فالکنر جنہوں نے 17 گیندوں میں 41 رنز اسکور کرنے کے علاوہ اسمتھ کے ہمراہ آخری 4 اوورس میں 65 رنز بناتے ہوئے ویراٹ کوہلی کی ٹیم کو حیران کردیا۔ اس دوران اسمتھ نے 21 گیندوں میں 48 رنز اسکور کئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے 32 گیندوں میں 85 رنز کی پارٹنر شپ نبھاتے ہوئے مقابلہ بنگلور سے چھین لیا۔ فالکنر نے کہا کہ چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے کے دوران میں ابتداء میں محتاط رویہ اختیار کرنے کے بعد میڈیم فاسٹ بولروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا جو کامیاب ثابت ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 ویں اوور میں جب اسمتھ نے اشوک ڈنڈا کو 22 رنز بنائے تو یہیں سے مقابلہ ہمارے حق میں آنا شروع ہوا اور باقی اب تاریخ بن چکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT