Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / یہ لڑائی چاچا بھتیجی کی نہیں بلکہ نظریات کی ہے: میسا بھارتی

یہ لڑائی چاچا بھتیجی کی نہیں بلکہ نظریات کی ہے: میسا بھارتی

نئی دہلی۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی کے باغی لیڈررام کرپال یادو نے لالو پرساد کی پارٹی سے ترک تعلق کے بعد بی جے پی لیڈروں بشمول راج ناتھ سنگھ سے دہلی ایر پورٹ پر ملاقات کی جس سے ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے عین قبل وہ بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ 56سالہ رام کرپال یادو لالو پرساد کے قریبی رفیق سمجھے جا

نئی دہلی۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی کے باغی لیڈررام کرپال یادو نے لالو پرساد کی پارٹی سے ترک تعلق کے بعد بی جے پی لیڈروں بشمول راج ناتھ سنگھ سے دہلی ایر پورٹ پر ملاقات کی جس سے ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے عین قبل وہ بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ 56سالہ رام کرپال یادو لالو پرساد کے قریبی رفیق سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ سے ان کی ملاقات بہت خوشگوار رہی۔ اخباری نمائندوں کو انہوں نے بتایا کہ وہ دیگر تفصیلات کل بتائیں گے۔ یاد رہے کہ پاٹلی پٹر حلقہ انتخاب سے لالو پرساد نے آر جے ڈی کا ٹکٹ اپنی بیٹی میسا بھارتی کو دیا ہے جو دراصل رام کرپال کا حلقہ انتخاب ہے اور اس طرح رام کرپال کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا گیا۔ پٹنہ پارلیمانی حلقہ سے انہوں نے آر جے ڈی کی تین بار نمائندگی کی لیکن حلقہ انتخاب کو توسیع دینے کے عمل میں اسے دو حصوں پاٹلی پٹر اور پٹنہ صاحب میں تقسیم کردیا گیا۔

لالو پرساد کی اہلیہ و سابق وزیر اعلیٰ بہار رابڑی دیوی نے کہاکہ رام کرپال یادو کے پارٹی چھوڑنے سے پارٹی پر اس کا کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوگا۔ دوسری طرف میسا بھارتی جو رام کرپال یادو کو ’’ چاچا‘‘ کہہ کر مخاطب کرتی ہیں نے کہا کہ یہ لڑائی چاچا اور بھتیجی کی نہیں بلکہ نظریاتی ٹکراؤ ہے۔ یاد رہے کہ لالو پرساد کے حریف جماعتوں میں بی جے پی اور جے ڈی ( یو ) ہیں اور رام کرپال کے آر جے ڈی سے علحدہ ہونے کے بعد ان دونوں پارٹیوں کو یقینی طور پر استحکام حاصل ہوگا جس سے میسا بھارتی کے انتخاب میں کامیابی کے امکانات معدوم ہوجائیں گے اور پارلیمنٹ میں پہنچنے کا ان کا خواب شاید خواب ہی رہ جائے۔ حالانکہ کچھ روز قبل میسا بھارتی نے دہلی میں رام کرپال یادو سے ملاقات کرنے کی کوشش کی تھی لیکن رام کرپال یادو ان سے ملاقات کئے بغیر اپنے گھر سے چلے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT