Tuesday , October 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / یہ میرے کیریئر کا بہترین میچ تھا:گربانی

یہ میرے کیریئر کا بہترین میچ تھا:گربانی

کولکاتہ۔22 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ودربھ کو رانجی ٹرافی میں پہلی مرتبہ فائنل کا ٹکٹ دلانے والے میڈیم فاسٹ بولررجنیش گربانی اپنی زبردست کارکردگی کی بدولت راتوں رات اسٹار بن گئے ہیں۔نوجوان کھلاڑی کا بھی ماننا ہے کہ یہ ان کے کیریئر کا بہترین میچ تھا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ودربھ کو آٹھ مرتبہ کی چیمپئن کرناٹک کے خلاف پانچ دن طویل زبردست مقابلے میں دلچسپ طریقے سے پانچ رن کی جیت دلانے والے گربانی نے اننگز میں سات وکٹ لے کر اپنی ٹیم کیلئے تاریخ رقم کی جو پہلی مرتبہ ہی فائنل میں پہنچی ہے ۔مین آف دی میچ گربانی نے میچ کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میرے لئے یہ کیرئیر کی سب سے زیادہ مطمئن آمیز کارکردگی تھی کیونکہ میں بالکل بھی دباومیں نہیں تھا۔ میں نے اپنی جارحانہ بولنگ جاری رکھی اور مخالف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا جس سے مجھے ان کے وکٹ حاصل ہوئے ۔گربانی نے کہا کہ ونے کمارکی وکٹ کے بعد باقی کوئی وکٹ نہیں گر رہے تھے اور مخالف ٹیم کرناٹک فتح سے صرف 14-15 رنز ہی دور رہ گئی ۔ اس وقت بھی میں نے صحیح لائن اور دوری سے بولنگ کی ۔ لیکن ابھیمنیو متھن کوشش کر رہے تھے اور جب ہمیں ان کا وکٹ ملی تو ہم میچ میں واپسی کر گئے ۔ اس کے بعد اروند بیٹنگ کیلئے آئے اور میں نے پھر جارحانہ بولنگ کی مجھے لگا کہ یہ میرے کیریئر کا بہترین میچ تھا۔ ودربھ کیلئے راتوں راتوں ہیرو بنے گربانی نے اس کارکردگی کا سہر ا اپنے کوچ چندرکانت پنڈت کو بھی دیا ہے ۔ انہوں نے کہا میں جب میدان پر جا رہا تھا تو انہوں نے میرا حوصلہ بڑھایا اور پرسکون رہ کر کھیلنے کیلئے کہا۔ جب مجھے وکٹ نہیں مل رہے تھے تب میں تھوڑا گھبرایا لیکن اس وقت بھی میرے کپتان اور کوچ چنڈو سر نے مجھے سکون سے کھیلنے کیلئے کہا جس سے مجھے کافی مدد ملی۔

TOPPOPULARRECENT