Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / ’’یہ کمائی دے دے…‘‘ جی ایس ٹی پر تنقید کیلئے راہول نے گبر کا ڈائیلاگ دوہرایا

’’یہ کمائی دے دے…‘‘ جی ایس ٹی پر تنقید کیلئے راہول نے گبر کا ڈائیلاگ دوہرایا

پٹنہ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے جی ایس ٹی پر مودی حکومت کے خلاف جاری اپنے تنقیدی حملوں میں مزید شدت پیدا کرتے ہوئے آج پھر گبر سنگھ کا نام استعمال کیا اور بالی ووڈ کے اس ویلن کے ایک مکالمہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جی ایس ٹی دراصل عوام کی ساری کمائی چھین لینے کے خفیہ مقصد پر مبنی ہے۔ راہول نے گزشتہ روز گجرات میں ایک ریالی میں گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو ’گبر سنگھ ٹیکس‘ قرار دیا تھا۔ راہول نے مودی پر تنقید کے لئے آج پھر فلم شعلے کے ایک مقبول عام مکالمہ کا سہارا لیا ہے۔ راہول نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کانگریس کا جی ایس ٹی ’’واجبی آسان ٹیکس = مودی جی کا جی ایس ٹی = گبر سنگھ ٹیکس یہ کمائی مجھ کو دے دے…ہے‘‘۔ 1975 ء میں رمیش سپی کی ہدایت میں بنائی گئی بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم شعلے میں گبر سنگھ ایک ڈاکو رہتا ہے۔ مرحوم اداکار امجد خان نے شعلے میں گبر کا رول ادا کیا تھا اور فلم کے ایک مرحلہ میں وہ ایک دوسرے اداکار (سنجیو کمار) سے ’’یہ ہاتھ مجھے دے دے ٹھاکر‘‘ گبر کا یہ مکالمہ کافی مشہور ہوا تھا اور آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز گاندھی نگر میں ایک ریالی سے خطاب کے دوران اس مسئلہ پر مرکز کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکس کے اس نظام کو آسان بنایا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT