Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ے15مارچ اسکولس نصف یوم چلانے حکومت کی ہدایت خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی

ے15مارچ اسکولس نصف یوم چلانے حکومت کی ہدایت خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی

حیدرآباد۔12مارچ (سیاست نیوز) ریاست میں شدت اختیار کرتی جا رہی گرمی کی تمازت اور ایس ایس سی امتحانات کے پیش نظر حکومت نے 15مارچ سے اسکول اوقات کار میں تخفیف کرکے نصف یوم اسکول چلانے احکام جاری کردیئے ہیں۔ 15مارچ سے ایس ایس سی امتحانات کے آغاز کے پیش نظر اس فیصلہ کے متعلق کہا جا رہاہے کہ حکومت نے گرمی اور سالانہ امتحانات کومد نظر رکھتے ہوئے اسکول کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور 15مارچ سے اسکول صبح 8بجے تا دوپہر 12:30چلائے جائیں گے۔ کمشنراسکول ایجوکیشن کے احکام کے مطابق تمام سرکاری ‘خانگی‘ امدادی اسکولوں کے ذمہ داروں کو اطلاع دیدی گئی ہے اور اس سلسلہ میں آج باضابطہ احکام جاری کردیئے گئے ۔ کمشنر اسکول ایجوکیشن کے احکام میں اسکولس ذمہ داروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ جاریہ تعلیمی سال کے آخری دن تک نصف یوم اسکول چلائیں اور 12:30کے بعد اسکول میں کوئی سلسلۂ تعلیم جاری نہ رکھا جائے۔بتایاجاتاہے کہ حکومت نے ایس ایس سی امتحانی مراکز اور موسم گرما کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے ۔ ایس ایس سی امتحانات کے اوقات کار 1بجے دوپہر سے ہونے کے سبب اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی لانے کا تذکرہ کیا گیا ہے جبکہ گرمی کی شدت میں ہونے والے اضافہ کے متعلق احکام میں کوئی تذکرہ موجود نہیں ہے۔ محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ان احکامات پر تمام اسکول انتظامیہ کو عمل آوری کرنی ہوگی اور ایسا نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT