Friday , April 20 2018
Home / دنیا / ۔ایچ ون بی ویزا برداروں کی تنخواہوں میں اضافہ پر قانون سازی

۔ایچ ون بی ویزا برداروں کی تنخواہوں میں اضافہ پر قانون سازی

واشنگٹن۔/16نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک کلیدی کانگریشینل کمیٹی نے آج ایک قانون سازی کی جس کے تحت ایچ ون بی ویزابرداروں کی کم سے کم تنخواہ کو 60,000 ڈالرس سے بڑھا کر90,000 ڈالرس کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی اور ساتھ ہی ساتھ ہندوستانی آئی ٹی پروفیشنلس میں بیحد مقبول ورک ویزاکے تعلق سے متعدد تحدیدات عائد کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی تھی۔ کورٹس ، انٹلکچول پراپرٹی اور انٹر نیٹ سب کمیٹی کے صدر نشین ڈاریل عیسی نے دی پروٹکٹ اینڈ گروامریکن جابس ایکٹ (HR170) کے تحت پیش کی تھی جسے ایوان کی عدلیہ کمیٹی نے ایک مارک اپ سماعت کے دوران منظور کرلیا۔ اب اس بل پر ضروری کارروائی کرنے کیلئے اسے فُل ہاؤس سے رجوع کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT