Wednesday , August 22 2018
Home / ہندوستان / ۔ٹو جی اسکام کیس : خصوصی عدالت کی جانب سے آج فیصلہ کا اعلان

۔ٹو جی اسکام کیس : خصوصی عدالت کی جانب سے آج فیصلہ کا اعلان

نئی دہلی ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی عدالت کی جانب سے ٹو جی اسپکٹرم تخصیص اسکام کیس میں ڈی ایم کے ایم پی کنی موزہی اور دیگر افراد کے خلاف کل فیصلہ سنایا جائے گا۔ سابق وزیر ٹیلیکام اے راجہ کی قسمت کا فیصلہ کل ہونے والا ہے۔ سی بی آئی کے خصوصی جج جی پی سائنی کل اپنے فیصلہ کا اعلان کریں گے۔ سی بی آئی نے علحدہ طور پر مقدمات درج کئے تھے۔ یو پی اے حکومت میں ٹو جی  اسکام میں ہنگامہ مچایا تھا۔ عدالت کی جانب سے ان مقدمات کی خصوصی سماعت کی گئی اور تمام ملزمین کو ہدایت دی گئی کہ وہ کل فیصلہ کے دن عدالت میں حاضر رہے۔ 6 سال قبل ٹو جی اسپکٹرم کیس کی سماعت شروع ہوئی تھی ۔ عدالت نے سی بی آئی کے کیس میں 15 ملزمین کے خلاف الزامات وضع کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT