Thursday , May 24 2018
Home / سیاسیات / ۔۔4 مرتبہ چیف منسٹر رہے مانک سرکار

۔۔4 مرتبہ چیف منسٹر رہے مانک سرکار

پارٹی کو کامیاب بنانے میں ناکام
اگرتلہ ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : مانک سرکار جن کو ملک میں غریب ترین چیف منسٹر سمجھا جاتا اور تریپورہ میں بائیں بازو پارٹیوں کا مضبوط قلعہ بنانے کا اصل روح رواں کہا جاتا ہے آج انتخابی کامیابی میں ناکام رہے ۔ 20 سال تک تریپورہ کی حکمرانی کرنے والے مانک سرکار اپنی پارٹی کو کامیاب بنانے میں بری طرح ناکام ہوئے تاہم انہوں نے اپنی نشست جیت لی ہے ۔ سرکار جو سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو رکن ہیں دھن پور حلقہ سے کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے بی جے پی کے امیدوار پرتیما بھولک کو شکست دی ہے ۔ سرکار ایک سادہ مزاج سیاستداں ہیں ۔ انہوں نے تریپورہ میں بائیں بازو پارٹیوں کا مضبوط قلعہ بنایا تھا لیکن بی جے پی نے اس کے مضبوط قلعہ کو مسمار کردیا ۔ انہوں نے اپنی اس شکست کو تسلیم کرلیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی روایتی حریف کانگریس کے بجائے اس مرتبہ بی جے پی سے مقابلہ درپیش تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT