Sunday , October 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ۔۔5-15 ملین مسافرین کے زمرہ میں شمس آباد ایرپورٹ کو پہلا رینک

۔۔5-15 ملین مسافرین کے زمرہ میں شمس آباد ایرپورٹ کو پہلا رینک

شمس آباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو 5 تا 15 ملین مسافرین کے زمرہ میں پہلا رینک حاصل ہوا ۔ مسٹر سرینواس بومینڈالا چیرمین ایرپورٹس جی ایم آر گروپ نے کہا کہ یہ سب ہماری محنت کا نتیجہ ہے کہ ہمیں دنیا بھر کے ایرپورٹس میں سے پہلا رینک حاصل ہوا ہے ۔ اس ایوارڈ کے لیے ملازمین کی محنت بھی ہے ۔ ہوائی ٹرافک کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ کو فراہم کیا گیا ۔ انسانی رابطہ اور قومی اثاثہ کے محافظوں کے طور پر ہم پرعزم ہے ۔ مسٹر ایس جی کے کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے کہا کہ ہمیں فخر محسوس ہورہا ہے کہ ہم مسلسل بلندیوں کو چھوتے ہوئے دسویں سال بھی ہم بہتر کارکردگی کو پیش کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ ہماری اس کامیابی میں اسٹیک ہولڈرس ، DGCA ، CISF ، BCAS ، ایمیگریشن ، کسٹمس ، ایرلائنس اور مسافرین کا بہتر ساتھ مل رہا ہے ۔ جن کی وجہ سے ہم اپنی کوششوں میں کامیاب ہورہے ہیں ۔ ہم ایویشن منسٹر سے بھی اظہار تشکر کرتے ہیں جن کا ہمیں ساتھ مل رہا ہے ۔ حیدرآباد ایرپورٹ میں مسافرین کا 20 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ہم جاریہ سال 18 ملین مسافرین کے ٹارگٹ کو مکمل کرلیں گے ۔ ایرپورٹس کونسل آف انٹرنیشنل کی جانب سے شمس آباد ایرپورٹ کو 5 تا 15 ملین مسافرین کے زمرہ میں پہلا رینک حاصل ہوا ہے اور بہت جلد ایرپورٹ کی توسیع کے بعد 30 ملین مسافرین کے ٹارگٹ کو بھی مکمل کرلیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT