Wednesday , December 12 2018

۔۔8 فروری کو میگا جاب فیئر 20 کمپنیاں دو ہزار مختلف جائیدادوں پر بھرتی

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : متلاشیان روزگار کے لیے خوشخبری ہے کہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں اور پرائیوٹ سیکٹر میں ملازمتوں کے لیے میگا جاب فیر 8 فروری جمعرات کو صبح دس بجے تا ایک بجے دن رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر مہدی پٹنم روڈ پر رکھا گیا ہے ۔ اس میں نامور کمپنیاں نفت اروٹیک انڈسٹری ، آر بی گلاس ، برلاسن لائف انشورنس ، مرکز ہندوجا گلوبل سروسیس ، جمیٹک ، دکن ایجوکیشن سوسائٹی ، کاروی کیروس ، میسکو ، ای کام سولیشن اور دیگر کئی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں ۔ ادارہ سیاست کے اشتراک سے سمپل سولیشن کے تحت اس جاب میلہ کے کوآرڈینٹر مسٹر منظور احمد ہے ۔ میٹرک ، انٹر ، ڈگری ، انجینئرس ، ایم بی اے ، پی جی امیدوار وقت پر معہ بائیو ڈاٹا شرکت کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT