Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ۔ ضلع کریم نگر میں دھان کی خریداری کیلئے 50 کروڑ کی اجرائی

۔ ضلع کریم نگر میں دھان کی خریداری کیلئے 50 کروڑ کی اجرائی

کریم نگر 21 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میںدھان کی خریداری کیلئے کسانوں کو ادا کرنے کیلئے 50 کروڑ جاری کئے گئے ریاستی سیول سپلائی کارپوریشن ایم ڈی انیل کمار نے منگل کو ضلع میں دورہ کر کے دھان کی خریداری پر کلکٹریٹ میں عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مابقی رقم جلد ہی جاری کی جائے گی ۔ آئی کے پی کیلئے 30

کریم نگر 21 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میںدھان کی خریداری کیلئے کسانوں کو ادا کرنے کیلئے 50 کروڑ جاری کئے گئے ریاستی سیول سپلائی کارپوریشن ایم ڈی انیل کمار نے منگل کو ضلع میں دورہ کر کے دھان کی خریداری پر کلکٹریٹ میں عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مابقی رقم جلد ہی جاری کی جائے گی ۔ آئی کے پی کیلئے 30 کروڑ ،پی اے سی کو 20 کروڑ مختص کر کے چیکس حوالے کئے گئے 19 تاریخ کو 5 لاکھ بیاگس سربراہ کئے گئے آنے والے دس دنوں میں 25 لاکھ گنی بیاگس کی منتقلی کیلئے منصوبہ تشکیل دیا گیا ۔ 20 لاکھ گنی بیاگس کو ملرس کے پاس سے منتقل کرنے کیلئے تیاریاں کی گئی ۔ دھان سیول سپلائی سے ملرس کو روانہ کرنے کیلئے اڈیشنل عملے کو ضلع کلکٹر نے تقرر کیا دھان کی خریدی پر زونل منیجر لکشمی نارائنا کو سرسلہ ڈیویژن کو انچارج کی حیثیت سے متعین کیاگیا ۔ ضلع سطح میں دھان کی خریدی کے کوآرڈینٹر عہدیدار کی حیثیت سے ضلع منیجر سمپت کمار کو مقرر کیا گیا ۔ ڈیویژن سطح میں ریونیو ڈیویژنل عہدیدار کو منڈل سطح میں تحصیلدار کو دھان کی خریداری کے کوآرڈینیشن عہدیداران کی حیثیت سے ہوں گے ۔ کسانوں کو دشواری نہ ہو دھان کی خریداری کیلئے تمام اقدمات کئے گئے ۔ اس پروگرام میں ڈی ایم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT