Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔ 12ڈسمبر کو بیت المقدس کانفرنس علماء اور عرب ممالک کے سفراء کی آمد

۔ 12ڈسمبر کو بیت المقدس کانفرنس علماء اور عرب ممالک کے سفراء کی آمد

حیدرآباد۔۔9ڈسمبر( پریس نوٹ) بیت المقدس کو یہودیوں کے شکنجہ سے آزاد کرانے اور مسجد اقصیٰ کے عظمت و تقدس کی برقراری کیلئے کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی و انڈو عرب لیگ کی جانب سے 12ڈسمبر بروز ہفتہ بعدنماز عشاء جناب سید وقار الدین چیرمین انڈو عرب لیگ و چیف ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن کی صدارت میں انٹرنیشنل بیت المقدس کانفرنس کا گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ گرائونڈ پر جلسہ عام کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جس سے سفیر فلسطین مسٹر عدنان ابوالحائجہ‘ حضرت ڈاکٹر سید ارشاد احمد بخاری (بنگلہ دیش)‘ مولانا محمد فروغ القادری (لندن)‘ مولانا غلام رسول حامی (کشمیر) ‘ مولانا محمد روح الامین (مدھیہ پردیش)‘ ڈاکٹر معاذن المعودی انچارج لیگ آف عرب اسٹیٹس مشن‘ ڈاکٹر حسن ای الطالب سفیر سوڈان‘ جناب حسن محمد محمد الحوارج سفیر اردن کے علاوہ مقامی علماء خطاب کریںگے۔ اس خصوص میں کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی و انڈو عرب لیگ کی جانب سے تیاریاں تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔ بیت المقدس ‘ قبلہ اول کا مسئلہ عالم اسلام سے جڑا ہوا ہے اس جلسہ میں شرکت فرماکر اپنی ملی حمیت کا ثبوت دیں ۔

TOPPOPULARRECENT