Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ۔ 400 ملین ڈالرس کی سرمایہ کاری کیلئے لولو گروپ کا تلنگانہ سے معاہدہ

۔ 400 ملین ڈالرس کی سرمایہ کاری کیلئے لولو گروپ کا تلنگانہ سے معاہدہ

حیدرآباد 28 جنوری ( آئی این این ) لولو گروپ نے تلنگانہ کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں جن کے ذریعہ ریاست میں ریٹیل اور فوڈ پراسیسنگ صنعت میں سرمایہ کاری کی جائیگی ۔ کہا گیا ہے کہ اس معاہدہ کے تحت لو لو گروپ ریاست میں 400 ملین ڈالرس کی سرمایہ کاری کریگا ۔ وہ یہاں میگا شاپنگ مال قائم کریگا ‘ فوڈ پراسیسنگ یونٹس قائم کئے جائیں گے ۔ معاہدہ پر ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ کے دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر ابو ظہبی میں لولو گروپ کے صدر دفتر میں دستخط کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT