Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / ۔ 72 ویں یوم آزادی تقریب پر صدرجمہوریہ ہند کا قوم سے خطاب

۔ 72 ویں یوم آزادی تقریب پر صدرجمہوریہ ہند کا قوم سے خطاب

کاشتکاروں، فوج، پولیس، نیم فوجی فورسیس، خواتین، نوجوانوں کا خصوصی تذکرہ
نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند رامناتھ کووند نے 72 ویں یوم آزادی تقریب کے موقع پر ملک کے عوام کو آزاد قوم کی حیثیت سے آج اپنے 71 سال کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہر ہندوستانی کیلئے جو ملک میں مقیم ہو یا دنیا کے کسی بھی گوشہ میں آج کا دن 72 ویں یوم آزادی تقریب کے کے لحاظ سے ایک یادگار دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کاشتکار لاکھوں ساتھی شہریوں کیلئے غذائی اجناس پیدا کرتے ہیں حالانکہ ان سے کاشتکاروں کی نہ کبھی ملاقات ہوئی اور نہ آئندہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار غذائی تحفظ اور ہمارے بچوں کیلئے تغذیہ بخش غذا فراہم کرنے کو یقینی بناتے ہوئے ہماری آزادی کو سرفراز کررہے ہیں۔ ہم ہمارے کاشتکاروں کی ٹیکنالوجی اور دیگر سہولتوں پر رسائی فراہم کرتے ہوئے ان کی مدد کررہے ہیں تاکہ ان کی پیداوار میں اور آمدنی میں اضافہ ہو۔ ہم جدوجہد آزادی کے اصولوں کی تکمیل کررہے ہوں۔ مسلح افواج کے بارے میں صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہماری افواج ہماری سرحدوں کا دلیری سے تحفظ کررہی ہیں۔ پہاڑوں کے بے رحم موسم اور جھلسادینے والے سورج یا آسمانوں یا سمندروں پر ہماری فوج تعینات ہے اور ہماری حفاظت کررہی ہے۔ خارجی خطروں کے مقابلہ میں تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے وہ ہماری آزادی کو سرفراز کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی فوجیوں کو بہتر ہتھیار اور آلات دیسی ساختہ ہتھیار اور آلات مسلسل سربراہ کرتے ہیں اور فوجیوں فلاح و بہبود کے فوائد ان تک پہنچاتے ہیں۔ ہماری پولیس اور نیم فوجی فورسیس کئی مختلف چیلنجوں کا سامنا کرتے ہیں۔ دہشت گردی، جرائم، نظم و ضبط میں خلل اندازی کا مقابلہ کرتے ہیں۔ جب کسی زیرآب سڑک کی سمت ہمارے عام شہری سڑک پار کرتے ہیں تو وہ ان کا ہاتھ پکڑ کر ایسا نکلنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ ہماری شہری آزادی کی حفاظت کرتے ہیں اور ہم ان کے پیشہ وارانہ اور شخصی حالات کو بہتر بناتے ہیں۔ ہماری خواتین ہمارے سماج میں ایک خصوصی کردار ادا کرتی ہیں۔ ہمارے ملک کی آزادی کی توسیع کئی اعتبار سے ہمارے ملک میں خواتین کی آزادی کی توسیع کا تسلسل ہے۔ یہ درست ہیکہ چاہے ہم انہیں ماؤں، بہنوں، بیٹیوں یا صرف عورتوں کی حیثیت سے دیکھیں۔ ہم کو چاہئے کہ ان کی منتخبہ طرز زندگی کو ان تک پہنچائیں۔ وہ اس موقع سے استفادہ کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کیلئے تحفظ کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افرادی طاقت تیزی سے سیکھ رہی ہے، اس میں اضافہ ہورہا ہے۔ انتخاب ان کا اپنا ہے۔ ایک قوم اور سماج کی حیثیت سے ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ان کے حقوق اور ان کے انتخاب کے مطابق کام کرنے اور اپنی صلاحیت کا ثبوت دینے کے مواقع ان تک پہنچائیں۔ اس کام کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم خاتون صنعتکاروں کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں اور نئے صنعتکاروں کو بھی آسان راستے سکھا رہے ہیں۔ لاکھوں باورچی خانوں اور لاکھوں قیامگاہوں کو پکوان گیس سربراہ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہندوستان کی امید اور رجائیت کی علامت ہیں۔ ہماری جدوجہد آزادی میں نوجوانوں اور عمر رسیدہ افراد میں مساوی حصہ لیا تھا لیکن جس جدوجہد کو توانائی نوجوانوں نے فراہم کی تھی انہوں نے آزادی کی جستجو میں سرگرمی کے مختلف طریقوں کا انتخاب کیا تھا لیکن ان کا پختہ ارادہ اور ان کی نظریات کی پالیسی ان کا آزاد ہند کیلئے جوش و جذبہ ایک بہتر اور زیادہ مساوات پر مبنی ہندوستان کیلئے ان کی جدوجہد کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مہاتما گاندھی کے اقوال کا حوالہ دیا اور نشاندہی کی کہ اہمسا کی طاقت ہنسا کی طاقت سے عظیم تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحد ہوکر ملک کی مدد کرسکتے ہیں۔ متحد ہوکر اپنے جنگلات اور قدرتی ورثے کا تحفظ کرسکتے ہیں۔ آئندہ نسلوں کیلئے ہماری تاریخی عمارتیں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ہم شہری اور دیہی مسکنوں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔ غربت کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ ناخواندگی اور عدم مساوات دور کرسکتے ہیں۔ صرف شرط یہی ہیکہ ہم متحد ہوں۔ حکومت اس میں اہم اور قائدانہ کردار ادا کرتی ہے لیکن اکیلی کچھ بھی نہیں کرسکتی اس لئے ہمیں حکومت کے پروگرام اور پراجکٹس کو اپنی کوششوں سے آگے بڑھانا چاہئے۔ ہمیں عوام کو تحریک دیکر ملکیت کے احساس کو پیدا کرنا چاہئے۔ ان الفاظ کے ساتھ میں آپ سب کو اور آپ کے خاندانوں کو یوم آزادی تقریب کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ایک درخشاں مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ جئے ہند ۔

TOPPOPULARRECENT