Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ۔1.41 کروڑ روپئے مالیتی بیرونی کرنسی کے ساتھ ایک شخص گرفتار

۔1.41 کروڑ روپئے مالیتی بیرونی کرنسی کے ساتھ ایک شخص گرفتار

شمس آباد۔/13اپریل، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1,41,50,798روپئے مالیتی بیرونی کرنسی کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب ایک شخص راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے فلائیٹ کے ذریعہ دبئی جارہا تھا کہ اس کے لگیج کی تلاشی لینے پر تین پلاسٹک جارس جس کو کالے رنگ کے پالی تھین میں لپیٹا گیا تھا اس میں سے آسٹریلین ڈالرس، سعودی ریال، عمانی ریال، قطر ریال اور کویتی دینار برآمد ہوئے جس کی ہندوستانی مالیت ایک کروڑ، 41لاکھ، 50 ہزار 798 روپئے بتائی گئی جس کو ضبط کرلیا گیا اور مسافر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے نامپلی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ ایم کے سنگھ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل کی نگرانی میں کارروائی کی گئی۔

چنچل گوڑہ میں روڈی شیٹر پر حملہ
حیدرآباد۔/13اپریل، ( سیاست نیوز) چنچل گوڑہ میں آج رات اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب ایک شخص نے روڈی شیٹر کو چھرا گھونپ کر زخمی کردیا۔ عمران جو دبیر پورہ پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر ہے کو مبینہ طور پر محمد عظمت نامی شخص نے چنچل گوڑہ کے قریب مبینہ طور پر چھرا گھونپ دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مالی معاملت پر دونوں کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا اس وجہ سے یہ حملہ کیا گیا۔ دبیر پورہ پولیس نے اقدام قتل کا کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT