Monday , September 24 2018
Home / دنیا / ۔10ممالک اپنے سفارتخانے بیت المقدس منتقل کرنے تیار : اسرائیل

۔10ممالک اپنے سفارتخانے بیت المقدس منتقل کرنے تیار : اسرائیل

تل ابیب۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ کم از کم 10 ممالک اپنے سفارت خانے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی نائب وزیر خارجہ زیپی ہوٹو ویلز نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ منتقل کرنے کے حوالے سے اسرائیل کم از کم 10 ممالک سے رابطے میں ہے تاہم ان ممالک کا نام نہ ظاہرکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان 10 ممالک میں سے کچھ کا تعلق یورپ سے ہے اور فی الحال ہماری بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے۔زیپی ہوٹو ویلز کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے سے باقی ممالک کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز گوئٹے مالا نے بھی اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسرائیل کا یونیسکو کی رکنیت سے دستبرداری کا اعلان
تل ابیب۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں قرار داد منظور ہونے کے بعد اسرائیل نے اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسکو کی رکنیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں بھاری اکثریت سے قرار داد منظور ہونے کے بعد اسرائیل نے یونیسکو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ یونیسکو چھوڑنے کا خط چند روز میں جمع کرا دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT