Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / ۔10 سال سے زائد پرانی گاڑیوں سے دستبرداری پر مالی ترغیبات

۔10 سال سے زائد پرانی گاڑیوں سے دستبرداری پر مالی ترغیبات

نئی دہلی ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فضائی آلودگی پر قابو پانے اور محفوظ سفر (روڈ سیفٹی) کو یقینی بنانے کیلئے 10 سال سے زائد گاڑیوں سے دستبردار ہوجانے پر مالکین کو 1.5 لاکھ تک مالی ترغیب دینے کی تجویز حکومت کے زیرغور ہے۔ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر نتن گڈکری نے آج یہ اعلان کیا اور بتایا کہ یہ قدم ایسے وقت اٹھایا جارہا ہے جبکہ نیشنل گرین ٹریبونل نے قومی دارالحکومت میں 10 سال سے زائد پرانی ڈیزل گاڑیوں کے چلانے پر امتناع عائد کردیا ہے۔ مسٹر نتن گڈکری جوکہ وزیر روڈس اینڈ ہائی ویز بھی ہیں بتایا کہ قدیم گاڑیوں کی حوالگی (سرینڈر) کیلئے ایک نئی ترغیبی پالیسی کی تجویز پر کام کیا جارہا ہے اور بہت جلدمنظوری کیلئے وزارت فینانس روانہ کردیا جائے گا۔ جدید پالیسی کے مطابق موٹر کار جیسی چھوٹی گاڑیوں کو ترک کردینے پر 30 ہزار روپئے ترغیب دی جائے گی جو کہ ٹیکس استثنیٰ کے تابع ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT