Thursday , July 19 2018
Home / ہندوستان / ۔10 ویں جماعت کے پرچہ ریاضی کا مکرر امتحان منعقد نہ کرنے سی بی ایس ای کا فیصلہ

۔10 ویں جماعت کے پرچہ ریاضی کا مکرر امتحان منعقد نہ کرنے سی بی ایس ای کا فیصلہ

نئی دہلی 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزارت فروغ انسانی وسائل نے سی بی ایس ای 10 ویں جماعت کے پرچہ میتھامیٹکس (ریاضی) کے افشاء کی اطلاعات کے بعد ’طلبہ کے مفاد‘ کو ملحوظ رکھتے ہوئے مکرر امتحان منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معتمد تعلیم انیل سوروپ نے کہاکہ ’’سی بی ایس ای 10 ویں جماعت کے پرچہ میاتھمیٹکس کے مبینہ افشاء کے اثرات کے ابتدائی تخمینہ کے نتائج اور طلبہ کے وسیع تر مفاد کو ملحوظ رکھتے ہوئے سی بی ایس ای نے حتیٰ کہ قومی دارالحکومت کے علاقہ دہلی اور ہریانہ جیسی ریاستوں میں بھی مکرر امتحان منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔ اس وزارت نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ سی بی ایس ای 12 ویں جماعت کے پرچہ معاشیات کا 25 اپریل کو مکرر امتحان منعقد کیا جائے گا اور اگر ضروری ہو تو 10 ویں جماعت کے پرچہ ریاضی کا مکرر امتحان جولائی کے دوران صرف دہلی اور ہریانہ میں منعقد کروایا جاسکتا ہے۔ لیکن اب واضح طور پر کہا گیا ہے کہ 10 ویں جماعت کے پرچہ ریاضی کا مکرر امتحان منعقد نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT