Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / ۔10 گھنٹے میں ایک مقام پر دو ٹرینیں پٹری سے اترگئیں

۔10 گھنٹے میں ایک مقام پر دو ٹرینیں پٹری سے اترگئیں

سیتاپور 19 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے سیتاپور ضلع میں 10 گھنٹوں کے وقفہ میں دو ٹرینیں ایک ہی مقام پر پٹریوں سے اتر گئیں ۔ تاہم دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایک مال گاڑی کا انجن سیتا پور کینٹ اسٹیشن پر صبح 7.10 بجے پٹری سے اتر گیا ۔ اسی مقام پر کل رات 9.40 بجے بڑھوال ۔ بلمئو پاسنجر ٹرین پٹریوں سے اتر گئی تھی ۔ نارتھ ایسٹرن ریلوے کے ترجمان آلوک سریواستو نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ان پٹریوں کے نگران ایک سیکشن انجینئر کو معطل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹریوں کی کل رات پیش آئے حادثہ کے بعد مرمت کردی گئی تھی اور اس پر صبح تک کئی ٹرینیں کسی رکاوٹ کے بغیر گذر گئیں ۔ اس روٹ کو کل رات 1.20 بجے بحال کیا گیا تھا ۔ ترجمان نے کہا کہ آج صبح انجن پٹریوں سے اترنے کے بعد اس روٹ پر دوسری مرتبہ ریل ٹریفک کو روک دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ حل کرلیا گیا ہے اور آج دوسری مرتبہ ٹرین سرویس بحال کردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT