Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ۔100کروڑ روپئے مالیتی صاف پانی اسکیم کا آغاز

۔100کروڑ روپئے مالیتی صاف پانی اسکیم کا آغاز

کولم( کیرالا) 8اکٹوبر( سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند آج ماتا امریتا نند مائی مٹ کی 100کروڑ روپئے مالیتی دیہی ہندوستان کیلئے صاف پانی کی اسکیم کا آغاز کریں گے ۔کووند جو اپنے اولین دورہ کیرالا پر ہیں‘ جیوا مریتم فیڈریشن سسٹم کا افتتاح بھی کریں گے ‘ جس کا مقصد پینے کا صاف پانی ایک کروڑ دیہاتیوں فراہم کرنا ہے ۔ اس پروگرام کا اہتمام 64ویں یوم پیدائش تقریب کے سلسلہ میں کیا گیا ہے ۔ ماتا امریتانند مائی کی آج یوم پیدائش تقریب ہے۔

TOPPOPULARRECENT