Wednesday , July 18 2018
Home / دنیا / ۔104 سالہ شخص کی ایک فاؤنڈیشن کی مدد سے خودکشی

۔104 سالہ شخص کی ایک فاؤنڈیشن کی مدد سے خودکشی

جنیوا ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 104 سالہ آسٹریلیائی سائنسداں جس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے سوئٹزرلینڈ کا سفر کیا اور بالآخر موت کو گلے لگا لیا۔ اس کی موت میں اس کی مدد کرنے والی ایک فاؤنڈیشن نے یہ بات کہی۔ یاد رہیکہ ڈیوڈ گوڈال کو اپنے ملک میں کسی کی مدد سے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی حالانکہ اسے کوئی جان لیوا بیماری لاحق نہیں تھی تاہم اسے یہ شکایت تھی کہ اس کی طرز زندگی کا معیار اب وہ نہیں رہا جس کا وہ عادی رہا ہے اور اب اپنی زندگی ختم کرنا چاہتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT