Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔105 سالہ اتھلیٹ کا 100 میٹر ریس میں نیا ریکارڈ

۔105 سالہ اتھلیٹ کا 100 میٹر ریس میں نیا ریکارڈ

جاپان، 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے 105 سالہ اتھلیٹ ہائیڈکیچی میازیکی نے 100 میٹر ریس میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ انھوں نے 105 سال سے زائد عمر کی کیٹیگری میں منعقدہ ریس میں مقررہ فاصلہ 42.22 سکنڈز میں طے کر کے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے بھی پیش کر دیا۔ انھیں ’’گولڈن بولٹ‘‘ کا لقب دیا گیا ہے۔ ریس سے قبل ڈاکٹرز نے ان کا مکمل چیک اپ کرنے کے بعد انھیں ایونٹ میں شرکت کیلئے فٹ قرار دیا تھا۔ انھوں نے یوسین بولٹ کے انداز میں جشن فتح بھی منایا۔

TOPPOPULARRECENT