Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔108 ایمبولنس سرویس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

۔108 ایمبولنس سرویس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ہنگامی نوعیت کی طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے 108 ایمبولنس سرویس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا اور حکومت کے اس فیصلہ کی روشنی میں عاجلانہ طور پر اقدامات کے ذریعہ نئے ایمبولنس سرویس کی تیاری عمل میں لائی۔ وزیر صحت و طبابت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے شہر حیدرآباد میں نکلس روڈ کے پاس واقع پیپلز پلازا کے پاس 145 نئی 108 ایمبولینس گاڑیوں کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشما ریڈی نے کہا کہ آئندہ تین ماہ میں مزید کئی 108 ایمبولنس سرویس گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ہر سطح پر بہتر و عصری طبی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہنگامی نوعیت کی طبی سہولتیں ( ایمبولنس سرویس ) فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اور ان اقدامات کے حصہ کے طور پر آج نئی 108 ایمبولنس سرویس کا آغاز کیا گیا۔ وزیر صحت و طبابت نے بتایا کہ اطفال وغیرہ کا تحفظ کرنے کیلئے 102 سرویس ( خدمات ) کے ساتھ ساتھ غریب عوام کیلئے مفت مارچری خدمات کا بھی آغاز کیا جائے گا۔
اس موقع پر اعلیٰ عہدیداران محکمہ صحت و طبابت بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT