Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ۔11 سالہ اینا پہلا مقابلہ 17 منٹ میں جیت لیا

۔11 سالہ اینا پہلا مقابلہ 17 منٹ میں جیت لیا

گولڈ کوسٹ۔11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کامن ویلتھ گیمز میں شریک سب سے کم عمر کھلاڑی اینا ہرسی نے اپنے ٹیبل ٹینس کیریئر کا پہلا سنگلز انٹرنیشنل میچ صرف17 منٹ میں جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔ ویلز کی نمائندگی کرنے والی اینا ہرسی نے گزشتہ ہفتے اپنا ڈبلز میچ بھی جیتا تھاتاہم ان کی ٹیم ہندوستان کے خلاف اپنے تمام مقابلے نہیں جیت پائی تھی۔ اینا اپنے پہلے سنگلز میچ میں یو گنڈا کی حلیمہ نیمروز کو راست سٹوں میں شکست دینے میں کامیاب رہیں۔ اینا ہرسی کے بارے میںکہا جا رہا ہے کہ وہ سینیئر سطح پر ویلز کی نمائندگی کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر ایتھلیٹ ہیں۔ اینا نے انتہائی پر اعتماد انداز میں خود سے8 سال بڑی حریف کو ناکامی سے دوچار کیا۔ بد قسمتی سے ڈبلز مقابلوں کے طرح اینا کا سنگلز میچوں کا سفر بھی دوسرے راونڈ سے آگے نہیں بڑھ سکا اور اسے ملائیشیا کی لیسیان ایلس چانگ نے اسی فرق سے شکست دے دی جس فرق سے اینا نے حلیمہ کو مات دی تھی۔ ایلس چانگ17سال کی ہیںجو اینا ہرسی کو شکست دے گروپ مرحلے سے آگے بڑھنے میں کامیاب رہیں۔

TOPPOPULARRECENT