Tuesday , December 11 2018

۔11 ڈسمبر کو مہا کوٹمی کی آنکھیں کھل جائینگی : ونود کمار

حیدرآباد 24 نومبر ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار نے آج کہا کہ 11 ڈسمبر کو انتخابی نتائج کے بعد مہاکوٹمی کی آنکھیں کھل جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے صدر نشین سونیا گاندھی ‘ کانگریس صدر راہول گاندھی اور دوسروں کو بھی احساس ہوجائیگا کہ ریاست کے عوام ٹی آر ایس کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین نے میڑچل جلسہ میں سونیا گاندھی کی تقریر کو غلط انداز میں پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی اپنی تقریر میں کہہ کچھ رہی تھیں اس کا ترجمہ کچھ اور کیا جا رہا تھا ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے سی آر کی طویل صبر آزما جدوجہد کے نتیجہ میں ہوئی ہے اور کسی نے تلنگانہ قائم نہیں کیا ہے ۔ ونود کمار نے میڑچل جلسہ میں سونیا گاندھی کی جانب سے کے سی آر اور ٹی آر ایس حکومت کے خلاف ریمارکس کی مذمت کی اور کہا کہ انہیں تلنگانہ پردیش کانگریس قائدین کی جانب سے گمراہ کیا گیا ہے کیونکہ سونیا گاندھی ریاست کے حالات سے واقف نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT