Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / ۔117 سالہ معمر خاتون کا انتقال

۔117 سالہ معمر خاتون کا انتقال

واشنگٹن ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملکہ وکٹوریہ کی رعایا کا حصہ سمجھی جانے والی معمر ترین خاتون وائلیٹ موسے براڈن کا 117 سال کی عمر میں جمیکا میں انتقال ہوگیا، جس وقت انکی عمر 115 سال تھی اس وقت ملکہ وکٹوریہ دوم نے انہیں ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی تھی اور درازی عمر کی دعا بھی کی تھی۔ براؤن کی پیدائش 10 مارچ 1900ء میں اس وقت ہوئی جب جمیکا عالم وجود میں بھی نہیں آیا تھا اور برطانوی سامراج کا ہی حصہ تھا۔ آنجہانی براؤن کو لوگ پیار سے براؤن آنٹی کہا کرتے تھے۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈس کے مطابق براؤن کی عمر 117 سال اور 139 دن تھی۔ انکے جسم میں پانی کی کمی اور دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہوجانے کا مرض لاحق ہوگیا تھا جو بالآخر ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT