Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / ۔12 فیصد مسلم تحفظات کے وعدہ کو پورا کیا جائیگا ‘ محمود علی

۔12 فیصد مسلم تحفظات کے وعدہ کو پورا کیا جائیگا ‘ محمود علی

عادل آباد 10 ڈسمبر ( آئی این این ) ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے ریاست میں مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیم میں 12 فیصد تحفظات فراہم کریگی ۔ یہ کام ٹاملناڈو کی طرز پر کیا جائیگا ۔ خانہ پور میں عبداللہ چوک پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے اس بڑے انتخابی وعدہ کی تکمیل کیلئے تمام قانونی کارروائیاں مکمل کرلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی اور کونسل میں بھی مسلم تحفظات بل منطور کیا جاچکا ہے اور یہ بل اب مرکزی حکومت کو منظوری کیلئے روانہ کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت اس بل کو مسترد کرتی ہے تو پھر ریاستی حکومت اس پر سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے ریاست میں مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کا تذکرہ بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ساری ریاست تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیدیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اردو مترجمین کی 66 جائیدادوں کو حال ہی میں منظوری دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ زائد از 200 اقلیتی رہائشی اسکولس بھی قائم کئے گئے ہیں ۔ ان اقامتی اسکولس میں تقریبا پانچ لاکھ غریب طلبا کو مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے ۔ وزیر جنگلات جوگو رمنا نے بھی جلسہ سے خطاب کیا ۔ انہوں نے ڈپٹی چیف منسٹر سے خواہش کی کہ وہ عادل آباد حلقے میں مساجد کیلئے 4.6 کروڑ روپئے منظور کریں۔

TOPPOPULARRECENT