Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / ۔13اکتوبر کوملک بھر کے پٹرول پمپ بند رکھنے کا اعلان

۔13اکتوبر کوملک بھر کے پٹرول پمپ بند رکھنے کا اعلان

چنڈی گڑھ،11اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) پٹرولیم کمپنیوں کے ساتھ نومبر 2016 میں ہوئے معاہدے کو نافذ کرنے کے مطالبے پر ملک بھر میں تقریبا 54 ہزار پٹرول پمپ 13 اکتوبر کو بند رہیں گے۔ آل انڈیا پٹرولیم ڈیلر یونین کے قومی سکریٹری سکھمیندر سنگھ گریوال نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 13 اکتوبر کو کسی بھی پٹرول پمپ پر پٹرول اور ڈیزل کی فروخت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کے باوجود اگر معاہدہ نافذ نہیں کیا گیا تو27اکتوبر سے سبھی پٹرول پمپ ڈیلر غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر چلے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT