Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ۔13 مارچ کو شیڈول کے مطابق انٹر میڈیٹ امتحان

۔13 مارچ کو شیڈول کے مطابق انٹر میڈیٹ امتحان

حیدرآباد 9 مارچ ( این ایس ایس ) انٹرمیڈیٹ امتحان 13 مارچ کو شیڈول کے مطابق ہوگا اور اس دن ایم آڑ پی ایس کی جانب سے ریاست گیر بند کے اعلان کے باوجود اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سکریٹری اشوک نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایم آر پی ایس کے بند کے پیش نظر انٹر امتحان کو ملتوی نہیں کیا گیا ہے اور یہ شیڈول کے مطاق منعقد ہوگا ۔ انہوں نے ایم آر پی ایس سے اپیل کی کہ وہ اپنے بند سے دستبردار ہوجائے اور امتحان کے انعقاد میں ریاستی حکومت سے تعاون کرے ۔

سوچھ سرویکشن پروگرام میں خواتین کا اہم رول ‘ مئیر حیدرآباد
حیدرآباد 9 مارچ ( این ایس ایس ) مئیر بی رام موہن نے آج کہا کہ سوچھ سرویکشن پروگرام میں خواتین اہم رول ادا کر رہی ہیں۔ مئیر اور کمشنر بلدیہ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ آج یوم خواتین تقریب میں شرکت کی ۔ سوچھ دھوت خواتین سے تبادلہ خیال کے بعد 10 خواتین سوچھ دھوت کا بذریعہ قرعہ اندازی انتخاب عمل میں آیا تاکہ انہیں فی کس 10,000 روپئے ترغیبی انعام دیا جائے اس کے علاوہ دس دیگر افراد کا بھی انتخاب کیا گیا ۔ کمشنر بلدیہ نے کہا کہ سارے مارچ کے مہینے کو جی ایچ ایم سی سوچھ مہیلا ماہ کے طور پر منائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT