Friday , November 24 2017
Home / دنیا / ۔14 افراد کی سزا روکنے سعودی سے نوبل انعام یافتگان کی اپیل

۔14 افراد کی سزا روکنے سعودی سے نوبل انعام یافتگان کی اپیل

اقوام متحدہ 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) دس نوبل انعام یافتگان نے سعودی عرب کے فرمانروا اور ولیعہد سے اپیل کی ہے کہ وہ ان 14 نوجوان افراد پر رحم کریں اور ان کی سزائے موت کو روک دیں جنہیں 2012 کے مظاہروں میں حصہ لینے پر سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ جمعہ کو جاری کئے گئے ایک مکتوب میں ان نوبل انعام یافتگان نے کہا ہے کہ سزائے موت پر عمل کو روک دینے سے ایک بڑی نا انصافی کا ازالہ ہوجائیگا ۔ نوبل انعم یافتگان نے کہا ہے کہ ان 14 افراد کو اجتماعی مقدمہ میں خاطی قرار دیتے ہوئے سزا سنائی گئی ہے ۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان میں کئی ایسے ہیں جن پر سزائے موت کا اطلاق نہیں ہوتا ۔ انہوں نے سعودی حکام پر اقبالی بیانات کو خلط ملط کرنے اور احتجاجیوں کو ایذا دینے کا الزام بھی عائد کیا تھا ۔ ان 14 باشندوں میں مجتبی السویکات بھی شامل ہیں۔
جنہیں مغربی مشیگن یونیورسٹی میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے امریکہ جاتے ہوئے سعودی ائرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ یہ ایک 18 سالہ نوجوان تھا جب اسے گرفتار کیا گیا تھا ۔ نوبل انعام یافتگان نے کہا کہ عدالت میں ملزمین نے اپنے بیانات سے انحراف کیا تھا ۔

 

 

فلسطینی خاتون نے اسرائیلی شخص کو چاقو گھونپ کر زخمی کردیا
یروشلم 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک فلسطینی خاتون نے ایک اسرائیلی شخص کو مشرقی یروشلم کے علاقہ میں چاقو مار کر زخمی کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پرانے شہر کے دمشق گیٹ کے قریب یہ واقعہ پیش آیا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک خاتون عرب نے اسرائیلی شہری کو چاقو گھونپ کر انہیں معمولی زخمی کردیا ہے۔
اس خاتو ن کو جائے واردات پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ علاقہ مشرقی یروشلم میں واقع ہے جس پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کرلیا تھا اور بعد میں اس علاقہ کو اسرائیل میں ضم کردیا گیا تھا ۔

 

TOPPOPULARRECENT