Wednesday , December 12 2018

۔14 اپریل سے 5 مئی تک بی جے پی کا گرام سوراج ابھیان

کاما ریڈی 8 اپریل ( این ایس ایس ) تلنگانہ بی جے پی کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے کہا کہ پارٹی مرکزی قیادت کی جانب سے ہدایات کے مطابق ریاست بھر میں 14 اپریل سے 5 مئی تک گرام سوراج ابھیان پروگرام منعقد کیا جائیگا ۔ یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ مرکز کی این ڈی اے حکومت نے ملک میں پسماندہ اور پچھڑے ہوئے طبقات و غریبوں کی فلاح کیلئے کئی پروگرامس شروع کئے ہیں۔ گرام سوراج ابھیان کے دوران پارٹی مودی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے فلاحی پروگراموں کو اجاگر کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گرام سوراج ابھیان پروگرام تمام منڈلوں ‘ اضلاع اور اسمبلی حلقوں میں منعقد کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT