Friday , November 17 2017
Home / Top Stories / ۔14 لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

۔14 لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

 

ایرانیوں کو حج میں شرکت کی اجازت دینے کیلئے معاہدہ، قطری عازمین حج سے سعودی عہدیداروں کا بہترین سلوک
ریاض ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) 14 لاکھ سے زیادہ مسلمان تاحال حج کیلئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ عہدیداروں نے آج کہا کہ سالانہ حج ایرانیوں کے گذشتہ سال حج کے بائیکاٹ کے بعد واپسی کا داغ بھی رکھتا ہے۔ 20 لاکھ سے زیادہ افراد توقع ہیکہ جاریہ سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ حج کا آغاز آئندہ ہفتہ سے ہوگا۔ تاحال 1313946 عازمین حج فضائی سفر کے ذریعہ،79501 زمینی سفر کے ذریعہ اور 12477 سمندری سفر کے ذریعہ سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ گذشتہ سال اتنی مدت کے دوران جو عازمین حج سعودی عرب آئے تھے یہ تعداد اس میں 33 فیصد اضافہ ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارہ سعودی پریس ایجنسی (اسپا) نے پاسپورٹ عہدیداروں کے حوالہ سے اس تعداد کا انکشاف کیا۔ عازمین حج میں 400 سے زیادہ قطری عازمین حج بھی ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے بموجب حکومت قطر اور حکومت سعودی عرب نے حج کے انتظامات کے بارے میں شدت کے تنازعہ کے باوجود قطری عازمین حج سلویٰ سرحد سے جو قطر سے متصل ہے، پار کرکے حج کی سعادت سے بہرہ ور ہونے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ حج پر بدترین خلیجی سیاسی بحران کا سایہ بھی پڑ رہا ہے۔ خلیج میں برسوں پر ایسا سیاسی بحران پیدا ہوا ہے۔ سعودی عرب چار ممالک کے ایک بلاک کی قیادت کررہا ہے جس نے پانچ دن سے حکومت قطر کے ساتھ اپنے تمام تعلقات منقطع کرلئے ہیں اور الزام عائد کیا ہیکہ وہ اسلامی انتہاء پسندوں کی تائید اور مدد کررہا ہے۔

قطر نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کے ساتھ سعودی عرب کی بدسلوکی کا اندیشہ ہے لیکن سعودی ذرائع ابلاغ نے بار بار سرکاری عہدیداروں کی جھلکیاں نشر کی ہیں جن میں انہیں قطری عازمین حج کی مدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وزارت حج نے کہا کہ مملکت جو اسلام اور اس کے مقدس مقامات کا گہوارہ ہے۔ مختلف قومیت کے عازمین حج کا استقبال کرتا ہے۔ وزارت حج نے کہاکہ مکہ معظمہ کے حرم شریف کی توسیع کے کاموں کی تکمیل کیلئے مزید کثیر تعداد میں افراد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ گذشتہ سال 18 لاکھ سے زیادہ مسلمانوں نے حج ادا کیا تھا لیکن ایران کے 64 ہزار عازمین حج نے 30 سال میں پہلی بار حکومت سعودی عرب اور حکومت ایران کے درمیان کشیدگی کی بناء پر حج میں شرکت نہیں کی۔ 2015ء کے دوران ایک مہلک بھگدڑ کا منظر دیکھا گیا۔ جاریہ سال قبل ازیں ایرانیوں کو حج میں شرکت کی اجازت دینے کے سلسلہ میں ایک معاہدہ طئے پایا۔ ایران اور سعودی عرب عنقریب سفارتی دورے کریں گے۔ جاریہ ہفتہ ایران نے کہاکہ اس بات کے امکانات ہیں کہ کشیدگی جو گذشتہ سال پیدا ہوئی تھی، بہت جلد دور ہوجائے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT