Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / ۔15لاکھ عازمین کی ارض مقدس آمد

۔15لاکھ عازمین کی ارض مقدس آمد

ریاض۔26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ بیرون مملکت سے بری ، بحری اور فضائی راستوں سے آنیوالے عازمین کی تعداد 15ملین تک پہنچ گئی۔ گزشتہ برس 2ذی الحجہ تک جتنے عازمین آئے تھے اس سال ان سے 3لاکھ 67ہزار زیادہ ہیں، یعنی 32فیصد زیادہ ہیں۔اس دوران قطر سے تعلق رکھنے والے 1024 شہری فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے خشکی کے راستے سعودی پہنچ چکے ہیں۔ یہ اعداد وشمار جمعرات تک کے ہیں۔ جمعرات کو 650 عازمین حج سلویٰ گذرگاہ عبور کرکے سعودی عرب پہنچے تھے۔خیال رہے کہ قطری حکومت نے حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جدہ میں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے تک سعودی عرب کی خصوصی حج پروازوں کے ذریعے قطری حجاج کو بھیجنے سے انکار کردیا تھا تاہم زمینی راستے سے قطری عازمین حج بدستور مشاعر مقدسہ پہنچ رہے ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 17 اگست کو قطر کے ان تمام عازمین حج کو زمینی راستے سے مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔
جنہیں آن لائن حج کے اجازت نامے نہیں مل سکے تھے۔شاہ سلمان کے حکم پر سلویٰ گذرگاہ کو قطری عازمین حج کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ شاہ سلمان کی طرف سے یہ اقدام قطر کے شاہی خاندان کی اہم شخصیت الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن قاسم آل ثانی کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا تھا۔ شہزادہ محمد نے قطری عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور انہیں قطر سے سعودی عرب لانے کے اقدامات کے لیے شاہ سلمان سے سفارش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT