Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / ۔15پندرہویں مالیاتی کمیشن کے قیام کی منظوری

۔15پندرہویں مالیاتی کمیشن کے قیام کی منظوری

نئی دہلی، 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے 15 ویں فنانس کمیشن کی تشکیل کو منظوری دے دی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن کی تجویز منظور ی دی گئی۔ میٹنگ کے بعد، وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے صحافیوں کو بتایا کہ 15 ویں فنانس کمیشن کا ‘ٹرم آف ریفرینس’ سے جلد ہی مطلع کیا جائے گا۔ مسٹر جیٹلی نے کہا کہ 14 ویں فنانس کمیشن کی سفارشات یکم اپریل 2015 سے نافذ ہوگئی ہیں اور 31 مارچ 2020 تک مؤثر رہیں گی۔ ہمیں 20 اپریل 2020 سے نئے مالیاتی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ اب تک تجربہ رہا ہے کہ فنانس کمیشن کو مشاورت اور دیگر چیزوں کو عمل میں لانے دو سال لگتے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا 15 مالیاتی کمیشن میں مرکز کا حصہ مزید کم ہونے کا امکان ہے تو، مسٹر جیٹلی نے کہا کہ ”ہندوستان ریاستوں کاوفاق ہے اور ریاستوں کو اپنی بقا کے لئے کچھ چاہئے ”۔ قابل ذکر ہے کہ آئین کے آرٹیکل 280 کے تحت فنانس کمیشن کو تشکیل دیا جاتا ہے اور اس کمیشن کا مرکزی کام مرکز اور ریاستوں کے درمیان آمدنی کو تقسیم کرنے کے طریقے پیش کرنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT