Thursday , November 15 2018
Home / شہر کی خبریں / ۔15 تا 18 اپریل کانگریس کی پرجا چیتنیہ یاترا کا تیسرا مرحلہ

۔15 تا 18 اپریل کانگریس کی پرجا چیتنیہ یاترا کا تیسرا مرحلہ

حیدرآباد 10 اپریل (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی 15 تا 18 اپریل تک چند اسمبلی حلقوں میں پرجا چیتنیہ بس یاترا کا اہتمام کریں گے۔ 15 اپریل کو دوپہر ایک بجے کانگریس صدر ضلع کھمم کے تعزیتی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بعدازاں 3 بجے ڈورنکل میں منعقد ہونے والے بس یاترا میں شرکت کریں گے۔ کھمم میں شب بسری کریں گے۔ 16 اپریل کو 3 بجے ایلندو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ منگورو میں شب بسری کریں گے۔ 17 اپریل کو 3 بجے منگورو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور بھدراچلم میں شب بسری کریں گے۔ 18 اپریل کو دوپہر 2 بجے وینکٹاپورم اور شام 6 بجے ملگو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT