Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ۔15 تا 19 ڈسمبر عالمی تلگو کانفرنس کا انعقاد

۔15 تا 19 ڈسمبر عالمی تلگو کانفرنس کا انعقاد

صدر جمہوریہ ‘ نائب صدر و وزیر اعظم کو مدعو کرنے کی ہدایت
حیدرآباد 28 نومبر ( این ایس ایس ) عالمی تلگو کانفرنس کا شہر میں 15 تا 19 ڈسمبر لال بہادر اسٹیڈیم میں انعقاد عمل میں آئیگا ۔ چیف سکریٹری ایس پی سنگھ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ افتتاحی تقریب کیلئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو اور اختتامی تقریب کیلئے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کریں۔ ایس پی سنگھ نے ورلڈ تلگو کانفرنس کے سلسلہ میں سیکریٹریٹ میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں حکومت کے مشیر ڈاکٹر کے وی رمنا چاری ‘ کور کمیٹی کے ارکان این سدھا ریڈی اور شاعر دیشا پتی سرینواس ‘ پروفیسر ایس وی ستیہ نارائنا و دیگر نے شکرت کی ۔ ایس پی سنگھ نے ہدایت دی کہ مندوبین اور مدعوئین کیلئے مناسب انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے ان امور پر محکمہ جاتی جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی اور پانچ دن تک منعقد ہونے والی تقاریب پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تلگو کانفرنس کا اس طرح انعقاد عمل میں آئیگا کہ ملک کی سب سے نئی ریاست تلنگانہ کو اس کے کلچر ‘ روایات اور زبان کو دنیا بھر کے سامنے پیش کرنے کا موقع مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں لینگویج پنڈت ‘ مصنفین ‘ ماہرین ‘ پروفیسرس اور اساتذہ کے بشمول 1000 مندوبین شرکت کرینگے ۔ اس کے علاوہ اس کانفرنس میں 5000 افراد کی شرکت کا بھی امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کیلئے سات اسٹیج بنائے جائیں گے ۔ اس کانفرنس کے سلسلہ میں رویندرا بھارتی میں ایک دفتر قائم کیا گیا ہے اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے ایک ویب سائیٹ بھی لانچ کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT