Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ۔16 واں اوور ، جنوبی افریقہ کے حق میں کھیل کا رُخ موڑ دیا

۔16 واں اوور ، جنوبی افریقہ کے حق میں کھیل کا رُخ موڑ دیا

کامیابی میں ہاشم املا اور ڈی ویلرس کا بھی اہم رول : ڈومنی
دھرم شالہ۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹی۔ 20 سیریز کے پہلے انٹرنیشنل میچ میں گزشتہ روز فاتحانہ شاٹس لگاتے ہوئے ہندوستانی بولنگ حملوں کے چھکے چھڑانے والے جنوبی افریقہ کے بیٹسمین جین پال ڈومنی نے کہا کہ 16 ویں اوور نے اس میچ کی کامیابی کا رخ موڑ دیا۔ یہ وہی ڈومنی ہیں جنہوں نے گزشتہ روز اکشر پٹیل کے ایک اوور میں لگاتار تین چھکے لگائے تھے۔ وہ 34 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے ایک چوکا اور 7 چھکے لگاتے ہوئے ’’مین آف دی میچ‘‘ کا اعزاز حاصل کیا۔ ڈومنی نے کھیل کے اختتام پر کہا کہ ’’ہمارے لئے اچھی شروعات ضروری تھی اور کلیدی امر یہ تھا کہ ابتدائی 6 اوورس میں ہمارا کوئی وکٹ نہ جائے۔ اے بی (ڈیولرس) اور ہاش (ہاشم املا) نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، لیکن 16 ویں اوور نے کھیل کا رخ ہی موڑ دیا۔ ہمیں ایک بڑا اور شاندار اوور مل گیا جو 16 واں اوور تھا‘‘۔ اوپنرس کی طرف سے 77 رنز بنائے جانے کے بعد جنوبی افریقہ کے تین کھلاڑی جلد آؤٹ ہوگئے تھے لیکن ڈومنی اور بہارالدین (32 ناٹ آؤٹ) نے چوتھے وکٹ کیلئے 105 رنز کی ناٹ آؤٹ ساجھیداری نبھائی۔

TOPPOPULARRECENT