Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ۔17 سالہ لڑکے نے طیارہ کے ایمرجنسی دروازے سے چھلانگ لگادی

۔17 سالہ لڑکے نے طیارہ کے ایمرجنسی دروازے سے چھلانگ لگادی

سان فرانسسکو ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک طیارہ جسے سان فرانسسکو میں لینڈنگ کیے ہوئے صرف چند منٹ ہی گزرے تھے اور اس میں موجود ایک 17 سالہ لڑکے نے طیارہ کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا جس سے دروازہ طیارہ کے پر سے معمولی طور پر ٹکرا گیا لیکن اس اثنا میں لڑکا طیارہ سے زمین پر چھلانگ لگا چکا تھا ۔ لڑکا امریکی شہری تھا اور پناماسٹی سے سان فرانسسکو کا سفر کررہا تھا ۔ دوران پرواز بھی اس لڑکے کو کچھ پریشانی کے عالم میں دیکھا گیا تھا ۔ سان فرانسسکو ایرپورٹ کے ترجمان ڈوگ یاکیل نے یہ بات بتائی ۔ لڑکے کو البتہ ایرفیلڈ تعمیری کام کرنے والے ایک ورکر نے اس وقت تک پکڑے رکھا جب تک پولیس وہاں نہ پہنچ گئی اور اسے گرفتار کرلیا ۔ لڑکے نے البتہ ایسی حرکت کیوں کی اس کی وجہ معلوم کی جارہی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد دیگر پروازیں متاثر نہیں ہوئیں ۔

افغانستان میں بین الاقوامی فوج کے قافلہ پر فدائی حملہ
کابل،2اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک فدائی حملہ آور نے جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں ہوائی اڈہ کے قریب بین الاقوامی فوجی قافلہ کو نشانہ بنایا۔ یہ اطلاع ایک مقامی سیکورٹی اہلکار نے دی۔تاہم ناٹو کی زیر قیادت اتحادی فوج کے ترجمان نے فوری طور پراس اطلاع کی توثیق نہیں کی ہے ۔قندھار کا یہ ہوائی اڈہ ان بین الاقوامی فوجی دستوں کیلئے ہے جو افغان سیکورٹی دستوں کی مدد کیلئے وہاں موجود ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT